FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
فیفا نے جون 2026 کی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا جولائی 2025 کے بعد پہلی بار دوبارہ دنیا کی نمبر ون فٹبال ٹیم بن گئی ہے اسپین دوسرے جبکہ فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
مراکش نے بھی نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ نیدرلینڈز ایک درجہ نیچے آ کر آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم نے بھی رینکنگ میں چار درجے بہتری حاصل کی ہے حال ہی میں چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی قومی ٹیم 202ویں سے ترقی کر کے 198ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
فیفا کے مطابق یہ رینکنگ عالمی مقابلوں کے گروپ مرحلے میں ٹائی بریکر کے طور پر بھی استعمال ہوگی، جبکہ اگلی عالمی رینکنگ 20 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی۔




