پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا، تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے ان کے مطابق وہ ابھی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اس فارمیٹ میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ایک اچھے انداز میں اختتام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اس لیے فی الحال کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔