Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری ، 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

1 minute read
منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری ، 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری ، 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری ، 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے سبب رواں موسم سرما میں اب تک 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لینڈ لاکڈ ملک منگولیا میں دسمبر تا مارچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا کوئی تعجب نہیں ہے، جہاں کچھ علاقوں میں پارہ گر کر منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تاہم رواں موسم سرما معمول سے زیادہ سرد ہے، جبکہ شدید برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کی وزارت زراعت نے بتایا کہ شدید بھوک اور تھکاوٹ کے نتیجے میں 21 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگولیا میں اس طرح کے 6 کروڑ 47 لاکھ جانور ہیں، جس میں بھیڑ، بکریاں، گھوڑے اور گائیں شامل ہیں۔

اس شدید موسم کو ڈزوڈ (dzud) کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اس کی شدت بڑھ رہی ہے۔

منگولیا نے پچھلی دہائی میں 6 ڈزوڈز کا تجربہ کیا ہے، جس میں 23-2022 کا موسم سرما بھی شامل ہے، جب 44 لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے تھے، رواں برس ڈزوڈ کے اثرات موسم گرما کی خشک سالی کی وجہ سے بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں جانور سخت سردیوں سے بچنے کے لیے چربی اسٹور نہیں کرسکے۔

چرواہے بیمبیا نے بتایا کہ موسم سرما شدید برفباری کے ساتھ شروع ہوا لیکن اچانک درجہ حرارت بڑھ گیا اور برف پگھل گئی، اس کے بعد پارہ پھر گر گیا اور دوبارہ برف بننا شروع ہوگئی۔

Tags: اقوام متحدہ برف باری ٹھنڈ جانور ہلاک منگولیا

Post navigation

Previous: پاک فوج نے ایل او سی پر انڈین آرمی کا کوآڈ کاپٹر مار گرا دیا
Next: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک اور خاتون میزبان کا کینیڈا میں لاپتا ہونے کا انکشاف

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.