اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایمریٹس نے ایشیا رگبی کے ساتھ ایک نئی کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ اس کھیل کا ٹائٹل سپانسر بن گیا ہے۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں ایمریٹس کا عزم ہے کہ وہ ایشیا کے مختلف ممالک میں رگبی کو فروغ دے گا۔ اس پارٹنر شپ سے وہ ایشیا رگبی 36 ممالک میں مختلف ٹورنامنٹس اور ایشیا رگبی چیمپئن شپ کا انعقاد کر سکے گا۔
ایمریٹس ایئر لائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا کہ ایمریٹس کو رگبی کی حمایت کرنے کا طویل تجربہ ہے، اور یہ شراکت داری اس کھیل کی رسائی کو بڑھانے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔
ایشیا رگبی کے صدر قیس الذھلائی نے اس شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات اس کھیل کی ترقی کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کر رہا ہے۔
معاہدے کے تحت، ایمریٹس کی برانڈنگ تین سال کے دوران 21 ٹورنامنٹس میں شامل ہوگی، جن میں ایشیا رگبی کے مردوں اور عورتوں کے چیمپئن شپ، سیونز سیریز، اور نوجوانوں کے مقابلے شامل ہیں۔