بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

0
115
بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے اور 56 پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے.
نوٹیفیککشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے. نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.
نوٹیفیکیشن میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا.