Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری

1268065_9264441_arachian_akhbar

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے مرکز پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین نے دھرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سڑکیں کھلنے اور عوام کے لیے محفوظ آمد و رفت یقینی بنائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا، پاراچنار میں فریقین کے درمیان بدھ کو امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین نے کہا ہے کہ سڑکیں کھلنے، ٹریفک کی روانی معمول پر آنے اور لوگوں کی سلامتی یقینی بنائے جانے تک پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔

دریں اثنا، ضلع کرم میں دونوں طرف سے سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو جانے والی سڑکیں جلد کھل جائیں گی اور علاقے میں معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ پاراچنار شہر، بشارا اور 100 سے زائد دیہات کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک رفاہی تنظیم کے ذریعے پاراچنار کو ادویات کی فراہمی پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں کو بھی ادویہ فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بدھ کو کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومت کی سرپرستی میں گرینڈ امن جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

جرگے کے رکن سید رضا حسین کے مطابق جرگے کے ارکان اور فریقین کے عمائدین نے 14 نکاتی امن معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد سڑکیں کھولنے سمیت امن کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی کے دفتر میں تمام سینئر سول اور فوجی افسران سے ملاقاتیں شروع ہو چکی ہیں، سڑکوں کو کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پاراچنار کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک سمیت ضلع کرم کی سڑکیں گزشتہ 87 روز سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دریں اثنا وزارت قومی صحت نے پاراچنار اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پر قابو پانے میں تعاون کرنے پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت نے ایک تعریفی خط میں پی پی ایم اے کی کوششوں اور مشکل وقت میں شورش زدہ علاقے میں ضروری طبی سامان کی فراہمی کے عزم کو سراہا۔

وزارت نے صحت کی دیکھ بھال کے اہم وسائل کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے اور سب کے لیے صحت مند اور زیادہ منصفانہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے پی پی ایم اے کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Tags: امن معاہدے پاراچنار خیبر پختونخوا دھرنے سلسلہ جاری ضلع کرم مظاہرین

Post navigation

Previous: “پریمیئر لیگ ٹائٹل مانچسٹرسٹی کی پہنچ سے دور ہے”: برنارڈو سلوا
Next: ڈینزیل ڈمفریز کے گولز نے انٹر میلان کو اطالوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچا دیا

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.