Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • الیکشن 2024
  • پاکستان

آرمی چیف کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

آرمی چیف کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

آرمی چیف کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

آرمی چیف کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت،الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، کامیاب امیدواروں کو مبارک ہو۔

آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی عوام کاحق رائے دہی کیلئےآزادانہ شرکت، جمہوریت کیلئے انکے عزم کا ثبوت ہے،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قیادت،انتخابی عمل کیلئے محفوظ ماحول بنانے کیلئے سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔جنرل عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا”جیسا کہ پاکستان کے عوام نے آئین پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں،قومی میڈیا، سول سوسائٹی،عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نے سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔“

ان کا کہنا تھا کہ قومی میڈیا، سول سوسائٹی، سول انتظامیہ کے تعمیری کردار نے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا، عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نےانتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے، سیاسی قیادت،کارکنوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر حکومت، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہم آہنگ کرنا چاہیے، یہ جمہوریت کو فعال اور بامقصد بنانے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی، انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو انتشار کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے، پولرائزیشن اور انتشار 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اِس قومی سنگ میل سے آگے بڑھتے ہوئے ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے، باقی اقوام میں ہمارا صحیح مقام کہاں ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات سیاسی اور معاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کا مرکز ثابت ہوں۔

پاکستانی انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینے کا موقع نہیں دیا گیا، برطانیہ

Tags: آئین پاکستان آرمی چیف الیکشن پولرائزیشن جنرل عاصم منیر

Post navigation

Previous: پاکستان نے الیکشن پُرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے، ترجمان دفتر خارجہ
Next: انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کے سبب سوال اٹھ رہے ہیں، فافن

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.