Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

کینیڈا پولیس نے سکھ رہنما کےقتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار کرلیا

کینیڈا پولیس نے سکھ رہنما کےقتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار کرلیا

کینیڈا پولیس نے سکھ رہنما کےقتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جون 2023 میں کینیڈین سرزمین پر سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کے بعد ایک اور بھارتی کو گرفتار کر لیا گیا۔

الجزیرہ نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری امندیپ سنگھ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں پابند سلاسل ہے، اس سے قبل 3 مئی کو البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ افراد کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم تھے، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے بتایا کہ یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی۔

مندیپ موکر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو جون 2023 میں کینیڈین سرزمین پر سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار 3 بھارتی شہری برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں پیش ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین پولیس نے 3 بھارتی شہریوں کو گزشتہ ہفتے کینیڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن سے گرفتار کیا تھا اور ان پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کینیڈین پولیس نے کہا کہ ان افراد کے بھارتی حکومت سے تعلقات تھے یا نہیں اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ ایک ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمے کی سماعت پر رضامندی ظاہر کی، انہیں 21 مئی کو برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

Tags: بھارتی شہری گرفتار قتل کا الزام کینیڈین سرزمین ہردیپ سنگھ نجر

Post navigation

Previous: نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
Next: جنوبی کوریا کے یوٹیوبر نے لائیو سٹریم پر اپنے حریف کو جان سے مار دیا

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.