Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

stock

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مسلسل 9 ویں روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

پیر کو نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر صبح 11 بجے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک ہزار 44 پوائنٹس یا 0.96 فیصد کے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 98 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پچھلے 2 ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک دن میں سب سے زیادہ اضافے کے کئی ریکارڈ بنائے ہیں، میوچوئل فنڈز میں وسیع پیمانے پر خریداری کے باعث گزشتہ ہفتے انڈیکس میں ہفتہ وار 7 ہزار 697 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

چیس سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’شرح سود بلندترین سطح سے اب زیادہ معمول کی سطح پر واپس آ گئی ہے، اس تبدیلی نے اسٹاک ویلیو ایشن کو تیزی سے زیادہ معقول سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مارکیٹ کی شرح سود جو جون 2024 میں 20.5 فیصد پر موجود تھی، اب 12 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، امید ہے کہ 16 دسمبر کو آنے والی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید کمی آجائے گی۔

یوسف ایم فاروق نے مزید کہا کہ ’ شرح سود میں آنے والی اس بڑی کمی نے فکسڈ انکم سے ایکویٹیز کی طرف نمایاں منتقلی کو جنم دیا ہے، میوچل فنڈز سے ایکویٹی مارکیٹ میں غیر معمولی رفتار سے ریکارڈ رقم داخل ہوئی ہے’۔

تجزیہ کار کے مطابق موجودہ مارکیٹ کی حرکیات کو معمول کی طرف واپسی کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔

Tags: انڈیکس بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس رجحان برقرار کاروباری ہفتے کے آغاز

Post navigation

Previous: کینیڈا کا شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم
Next: اے ایف سی ایشئن کپ 2027 : کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.