شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش

0
64
Birth of a daughter at Shoaib Akhtar's house
Birth of a daughter at Shoaib Akhtar's house

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہے اس سے قبل ان کے دو بیٹے ہیں شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر یکم مارچ کو نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی آگئی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔