Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پاکستان اور بھارت کی فیڈریشنز کے درمیان بیس بال سیریز پراتفاق

Baseball series agreement between the federations of Pakistan and India

Baseball series agreement between the federations of Pakistan and India

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عرب بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے دبئی میں اختتام کے بعد پاکستان اور بھارت کی بیس بال فیڈریشنز کے درمیان سووینئرز(یاد دہانی) کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے درمیان باہمی مینز اور ویمنز سیریز کرانے پر بات کی گئی۔

بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہریش کمار نے پاکستان کو ہریانہ میں کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد دونوں فیڈریشنز نے باہمی سیریز کو ممکن بنانے پر اتفاق کیا۔

دوران گفتگو ہریش کمار نے ویزے سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات چیت کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں، لاہور میں ایونٹ کے انعقاد سے آنے میں آسانی ہوگی۔

بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہریانہ میں پاکستان کی میزبانی کرنے کےلیے بےتاب ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے وطن واپسی سے قبل ایئرپورٹ پر بھارتی شہریوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستانی پلیئرز نے بھارتی جونیئر بیس بال ٹیم کے کھلاڑی کو قومی ٹیم کی شرٹ تحفے میں دی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل بھارتی بیس بال فیڈریشن بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ پاکستان بیس بال فیڈریشن کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: اسموگ: پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند
Next: پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چھوڑ کر کراچی آگئی

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Former New Zealand captain Kane Williamson announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.