Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا

بنگلہ دیش: بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم پر حکومتی ردعمل

1 minute read
GEHw3hcWUAAk7iB

بنگلہ دیش: بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم پر حکومتی ردعمل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کافی دنوں سے جاری ہے، تاہم وزیر اعظم شیخ حسینہ اب کھل کر اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا الزام ہے کہ بھارت ڈھاکہ کی سیاست میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سے بھارتی اشیا کی ‘بائیکاٹ انڈیا’ مہم میں مزید تیزی دیکھی گئی ہے۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سیاسی حریفوں نے یہ کہہ کر اس مہم کا آغاز کیا تھا کہ بھارت ملکی سیاست میں مداخلت کرنے کے ساتھ ہی شیخ حسینہ کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ بائیکاٹ انڈیا کی مہم پر اب تک خاموش تھیں، تاہم اب وہ اس حوالے سے حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلٹ پارٹی (بی این پی) پر بالخصوص شدید نکتہ چینی کر رہی ہیں۔

اب وہ ‘بائیکاٹ بھارتی مصنوعات’ کی مہم کی مخالفت پر کھل کر اتر آئی ہیں، جو بھارت کو ایک ”عظیم دوست” کے طور پر سراہتی رہی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے بی این پی لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی پوچھے کہ ان کی، ”بیویوں کے پاس کتنی بھارتی ساڑیاں ہیں؟”

ان کا کہنا تھا، ”بی این پی کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ بھارتی مصنوعات بائیکاٹ کریں۔ تو ان کی بیویوں نے جو ساڑیاں پہن رکھی ہیں اسے کیوں نہیں اتار کر پھینک دیتے۔” ان کے جملوں پر مداحوں نے قہقہہ لگایا۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا، ”جب وہ اپنی پارٹی کے دفتر کے سامنے اپنی بیویوں کی بھارتی ساڑیاں جلا دیں گے، تب ہی یہ ثابت ہو گا کہ وہ واقعی بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے پرعزم ہیں۔”

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے اس موقع پر یہ بھی الزام لگایا کہ بی این پی کے رہنما اور ان کی بیویاں بھارت سے ساڑیاں خرید کر لاتے تھے اور بنگلہ دیش میں فروخت کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا، ”جب بی این پی اقتدار میں تھی، تو اس وقت میں نے ان کے رہنماؤں کی بیویوں کو گروپوں میں، بھارتی ساڑیاں خریدنے کے لیے بھارت جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ بھارتی ساڑیاں بنگلہ دیش میں فروخت بھی کرتی تھیں۔”

شیخ حسینہ نے بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم کی مخالفت کرتے ہوئے مزید کہا، ”میرا ایک سوال اور بھی ہے۔ ہم بھارت سے گرم مسالہ، پیاز، لہسن، ادرک اور بہت سی دوسری اشیاء درآمد کر رہے ہیں۔ وہ (بی این پی رہنما) بھارتی مسالے کے بغیر کھانے کیوں نہیں پکاتے؟ انہیں ان کے بغیر کھانا پکانا اور کھانا چاہیے۔”

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ‘بائیکاٹ انڈیا’ مہم کا آغاز عام انتخابات کے دوران ہوا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس میں آن لائن کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حسینہ کی جیت کے بعد بھارتی اجناس کے خلاف کچھ حد تک مزاحمت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈھاکہ کی مارکیٹیں، جو عام طور پر کوکنگ آئل، پراسیسڈ فوڈز، صفائی کا ساز و سامان، کاسمیٹکس اور کپڑے جیسی بھارتی مصنوعات سے بھری ہوتی ہیں، ان کی فروخت میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔ کارباریوں نے تازہ ڈیلیوری لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس طرح کی آن لائن مہم کی قیادت زیادہ تر وہ تارکین وطن بنگلہ دیشی کر رہے ہیں، جو یورپ اور امریکہ میں جلاوطنی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بی این پی شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ کو بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ یہ جماعت بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات اور اس کے انتخابات میں مبینہ بھارتی مداخلت کی بھی مخالفت کرتی ہے۔

Tags: بائیکاٹ بنگلہ دیش بھارتی مصنوعات شیخ حسینہ

Post navigation

Previous: اسرائیل میں ہزاروں ہندوستانی مزدور بھرتی،ہریانہ، اتر پردیش سے 64 ہندوستانی اسرائیل روانہ
Next: نیوزی لینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.