آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میکسویل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عمان کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا۔
گلین میکسویل 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ سمیت 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے۔
ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ یقین ڈبل سنچری تھی، جس کی بدولت آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
