Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: بھارت کا پاکستان کے اہم کھلاڑیوں کو...

ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: بھارت کا پاکستان کے اہم کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان اسکرائیبل ٹیم کے بیشتر اور اہم کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہیں کیا جس کے باعث پاکستان ٹیم ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی۔

بھارت نے ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان کو بھی ویزا جاری نہیں کیا، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ 20 کھلاڑیوں میں سے صرف 6 کھلاڑیوں کو ویزے دیے گئے وہ بھی ایونٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل۔

یاد رہے ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ بھارت کے شہر دہلی میں شروع ہوگئی ہے، پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا، پاکستان نے 2022 میں ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتی تھی۔

پاکستان یوتھ اسکریبل کے ڈائریکٹر طارق پرویز نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی، انڈین ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینےمیں تاخیرکی، پاکستان نے 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلزکے ویزے اپلائی کیے تھے، صرف 6 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ویزے جاری کیے گئے۔

طارق پرویز کا کہنا تھا کچھ آفیشلز اور کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی ویزے دے دیے لیکن پاکستان ٹیم کے جو اہم کھلاڑی تھے انہیں ویزے نہیں دیے گئے ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان کو ویزا نہیں دیا گیا بلال ارشد کو بھی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this