Wednesday, December 11, 2024
Homeپاکستانوزیراعظم ’کوپ 29‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے

وزیراعظم ’کوپ 29‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے ریاض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کل 13 نومبر کو کانفرنس سے خطاب کریں گے، شہباز شریف عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

کوپ 29 کے دوران پاکستانی میزبانی میں کئی اعلی سطح تقریبات اور گول میز مباحثے ہوں گے، وزیراعظم آذربائیجان کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستان تاریخی ذمہ داری مساوات اور متفرق ذمہ داری کے اصول اجاگر کرے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کا وفد پہلے سے ہی باکو میں موجود ہے جس کی قیادت وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے کلائمیٹ چینج رومینہ خورشید عالم کر رہی ہیں.

Latest articles

شام میں روٹی 900 فیصد، مرغی 119 فیصد مہنگی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کے انسانی امور...

حارث رؤف آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو...

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے...

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ 2027 کی تاریخ کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ خواتین...

More like this