جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ای اسپورٹس مقابلوں میں پاکستان نے ’’پب جی‘‘ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم نے 12 میچز میں مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ای اسپورٹس مقابلے میں تھائی لینڈ نے گولڈ جبکہ چین نے سلور میڈل جیتا۔

کانسی کے تمغے کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔