اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عشب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دیکر کینسو اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا میں ہونیوالی کینسو اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عشب عرفان کا مقابلہ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے ہوا، قومی پلیئر نے سنسنی خیر مقابلے کے دوران بھارتی سکواش پلیئر کو شکست دے دی۔
80 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ پاکستانی پلیئر عشب عرفان نے تین کے مقابلے میں دو سے جیتا، عشب عرفان کی فائنل میں جیت کا سکور 7-11، 11-8، 10-12، 11-8 اور 8-11 رہا۔
یاد رہے کہ عشب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی تھی.