تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر گرفتار

0
55

پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کے بھائی نےاپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاہے کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔