Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان،مقامی عمائدین اور کسانوں کو پاک فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

Untitled design - 2024-03-08T104722.857

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان،مقامی عمائدین اور کسانوں کو پاک فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کرتے ہوئے مقامی عمائدین اور کسانوں کو پاک فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف کو دورہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے میں شہدا کے خاندان، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی اور فلاح کے لیے فوج کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

بیان کے مطابق آواران کے عمائدین اور کسانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زراعت اور فوج کی گرین پاکستان انیشی ایٹو کی اہمیت کو اجاگر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو زراعت کرنے کے لیے آسان زراعتی قرض، بیج، کھاد، سولر ٹیوبز، ماہرین زراعت کی رہنمائی سمیت تمام زراعتی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بن سکیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بعد ازاں جنرل عاصم منیر نے کیڈیٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور وہاں کے فیکلٹی ممبران اور طالبعلوں سے بات چیت کی، انہوں نے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کی تعمیر کو سراہا ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی افواج کی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ریلیف اور تعمیری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو بلوچستان کے ان بہادر لوگوں پر فخر ہے جو تمام مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کے عوام کی حمایت میں اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

Tags: آرمی چیف بلوچستان زراعت سیکیورٹی ضلع آواران کسانوں

Post navigation

Previous: ایم کیو ایم کا صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو ووٹ دینےکا اعلان
Next: سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.