Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • پاکستان

پاکستان کی سرگرم حامی،امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں

feature photo - 2024-07-20T151948.896

پاکستان کی سرگرم حامی،امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں۔

ذرائع کے مطابق شیلا جیکسن کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

شیلاجیکسن پاکستان میں زلزلے اورسیلاب کے دوران مدد میں پیش پیش رہیں، وہ امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی تھیں۔

شیلا جیکسن کو 2022 میں ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

قومی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی کانگریس وومن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیلا جیکسن ایک قابل ذکر رہنما تھیں،شیلا جیکسن نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے شیلا جیکسن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں،سیلاب کی مشکل گھڑی میں ان کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امید اور ریلیف ملا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیلا جیکسن لی کے تعاون کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا، مزید کہنا تھا کہ شیلاجیکسن لی کے اہل خانہ اور ان کے سپورٹرز سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق شیلا جیکسن لی پاکستان کی سپورٹر اور دوست تھیں،ان کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیلا جیکسن لی نے کانگریس میں پاکستان کے لئے آواز بلند کی۔پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیلا جیکسن لی کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Tags: امریکی کانگریس پاکستان کاکس کی چیئر پرسن چل بسیں زلزلے اورسیلاب سرگرم حامی شیلا جیکسن

Post navigation

Previous: ترکی نے پاکستان کی حمایت میں بھارت پر اسلحہ اور دفاعی سامان کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی
Next: سینیگال نے 200 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حراست میں لے لیا

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.