Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

علی خامنہ ای کے بعد بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب

Ali Khamenei's son Mojtaba Khamenei elected as Iran's new supreme leader

Ali Khamenei's son Mojtaba Khamenei elected as Iran's new supreme leader

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق   ایران کی بااختیار مجلس خبرگان نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اتوار کو کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قیادت کے خلا کو پر کرنے کے لیے مجلس خبرگان نے اجلاس میں نئے رہبرِ اعلیٰ کے انتخاب پر غور کیا اور مجتبیٰ خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا۔

مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ محسن حیدری الکثیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا کہ ایران کا رہنما ایسا ہونا چاہیے جسے دشمن ناپسند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی اس شخصیت کا نام لے چکا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند روز قبل مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کی قیادت کے لیے ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کو طویل عرصے سے ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے بعض حلقوں میں اپنے والد کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا۔ وہ طاقتور اسلامی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں اور ایران کے سیکیورٹی و سیاسی ڈھانچے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

1969 میں مشہد میں پیدا ہونے والے مجتبیٰ خامنہ ای نے نوجوانی میں ایران عراق جنگ میں حصہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے قم کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کی اور انہیں مذہبی درجہ حجت الاسلام حاصل ہے۔

اگرچہ وہ اب تک ایران کی حکومت میں کسی باضابطہ عہدے پر فائز نہیں رہے، تاہم انہیں طویل عرصے سے رہبرِ اعلیٰ کے دفتر میں بااثر شخصیت اور پسِ پردہ فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔

Tags: آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای محسن حیدری الکثیر

Post navigation

Previous: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Next: بھارت کا ایک اور اعزاز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.