Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اہلیہ نے بھی علیحدگی کا مطالبہ کردیا

WhatsApp-Image-2024-12-23-at-12-00-27-AM1734894081-0

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معزول شامی صدر بشارالاسد سے اقتدار چُھوٹا تو اہلیہ نے بھی علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔ بشارالاسد کی اہلیہ نے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول شامی صدربشارالاسد کی اہلیہ برطانوی نژاد اسما الاسد ماسکو میں خوش نہیں اور اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہیں۔ وہ شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقلی کی خواہشمند ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں پلی بڑھیں اور تعلیم حاصل کی، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔

ترک میڈیا کا دعوٰی ہے کہ سابق شامی خاتون اول کی والدہ نے بھی انگلینڈ میں قانونی فرم سے رابطہ کیا ہے تاکہ بیٹی کی واپسی کے لیے کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔ مئی 2024 میں شام کے صدارتی دفتر نے اطلاع دی تھی کہ 48 سالہ اسما الاسد میں لیوکیمیا (خون کا کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسما کو علاج کے خصوصی پروٹوکول سے گزرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں وہ عوامی مصروفیات سے دور رہیں گی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ماسکو میں اسما کے علاج کی مناسب نگرانی ممکن نہیں اس لیے بھی وہ جلد لندن منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ برطانوی قانونی فرم نے اسما کی والدہ کو بتایا ہےکہ ان کی بیٹی کی واپسی صرف صحت کے مسائل کی بنا پر ممکن نہیں، انہیں بشارالاسد سے علیحدگی بھی اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ برطانیہ واپسی میں اسما کو بہت سی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہوگا جن میں ان کے خلاف بدعنوانی، غبن اور دیگر الزامات ہیں۔ خاتون اول بننے کے بعد سے ان کی دولت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ کے شامی نژاد سنی خاندان میں پیدا ہونے والی اسما کے والد ماہر امراض قلب تھے اور ایک پرائیویٹ کلینک میں پریکٹس کرتے تھے۔ ان کی والدہ سفارتکار تھیں اور لندن میں شامی سفارت خانے میں فرسٹ سیکریٹری کے طور پر کام کرچکی تھیں۔

اسما نے معروف کنگز کالج سے کمپیوٹنگ میں گرایجویشن کی اور پھر لندن میں ایک بینکر کے طور پر اپنا کریئر شروع کیا۔ وہاں انکی ملاقات بشارالاسد سے ہوئی جنہوں نے طب میں گرایجویشن کی تھی اور لندن میں امراض چشم کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے 2000 میں انتقال کے بعد 34 سالہ بشار الاسد کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چند ماہ بعد ہی بشارالاسد نے اسما سے شادی کرلی جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، دونوں کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق اسما الاسد نے ڈکٹیٹر شوہر کے دور حکومت میں عیش وعشرت بھری زندگی گزاری اور خاتون اول کی حیثیت سے انہوں نے گھریلو اشیا اور کپڑوں پر لاکھوں ڈالر اڑائے۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران جب بشار حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جارہے تھے ایسے میں انہوں نے اپنے شوہر کا خوب دفاع کیا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم رہیں۔

ترک اخبار کے مطابق اسما الاسد جو کبھی شام کی خاتون اول تھی اب نئی زندگی شروع کرنے لیے اپنے تمام کارڈ کھیلنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے۔ خیال رہےکہ 2 ہفتے قبل شام پر اپوزیشن فورسز کے قبضے کے بعد بشار الاسد فیملی کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے ۔

Tags: اہلیہ بشارالاسد روسی عدالت علیحدگی علیحدگی کا مطالبہ معزول شامی صدر بشارالاسد

Post navigation

Previous: حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا
Next: صائم ایوب، فخر کے ساتھ ایلیٹ سنچری کی فہرست میں شامل

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.