تعلیم کے بعد پہلی ترجیح سیاحت ہوگی،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے انتخابی منشور پیش کردیا

0
133

تعلیم کے بعد پہلی ترجیح سیاحت ہوگی،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے انتخابی منشور پیش کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی انتخاب منشور پیش کردیا ہے ،پرویز خٹک نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پولیس سمیت 27 سیکٹرز میں بہتری کیلیے منصوبہ بندی کی گئی ہے،منشور پر 4 مہینے لگ گئے مختلف مکتبہ فکر نے اس منشور میں حصہ ڈالا.تعلیم کے بعد پہلی ترجیح سیاحت ہوگی،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے انتخابی منشور پیش کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے نہیں کریں گے جو پورا نہیں کرسکتے،عوام کو یقین دلاتا ہوں جو کہیں گے وہ کرکے دیکھائیں گے.انہوں نے کہا کہ ہم پالیسی دیں گے عمل درآمد کرنا بیوروکریسی کا کام ہے، نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا جو 90 دن کا کام نہیں ہے.

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے دور میں بچے نجی اسکول چھوڑ کر سرکاری اسکولز آنا شروع ہوگئے تھے.انہوں نے کہا کہ نجی اسکول، مدرسہ اور سرکاری اسکول کے درمیان فرق ختم کرنا ہوگا.انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ بند کرنا غریب لوگوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے، صوبے کے ہر یونین کونسل میں ایک گراؤنڈ بنائیں گے.انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے نہیں کریں گے جو پورے نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جو کہیں گے وہ کر کے دکھائیں گے.

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ صحت کارڈ کا آئیڈیا جہانگیر ترین کا تھا ہم نے عمل کیا.پرویز خٹک کا صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ مولانا فضل الرحمان کدھر گیا اور کیوں گیا،میری نظر الیکشن پر ہے مولانا پر نہیں، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے انتخابی منشور پیش کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پالیسی دیں گے، عمل درآمد کرنا بیورو کریسی کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، جو ظاہر ہے نوے دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ہمارے دور میں بچے نجی سکول چھوڑ کر سرکاری سکولز میں آنا شروع ہوگئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ نجی سکول، مدرسہ اور سرکاری سکول کے درمیان فرق ختم کرنا ہوگا۔