Friday, June 21, 2024
Top News190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملک ریاض، شہزاد اکبر سمیت 7 ملزمان...

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملک ریاض، شہزاد اکبر سمیت 7 ملزمان کے اشتہار جاری

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملک ریاض، شہزاد اکبر سمیت 7 ملزمان کے اشتہار جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شریکِ ملزمان ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، ذولفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفی نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ان کے اشتہار جاری کردیے۔

عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر ، معاون خصوصی زلفی بخاری کے علاوہ ضیاء المصطفیٰ، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کردیےگئے۔

ملزمان 6 جنوری کو اشتہار کے زریعے احتساب عدالت میں طلب ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کےاشتہارات جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملزمان ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، ذولفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفی نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دیگر خبریں

Trending

کروز شپ نےاسپین جانے والے 68 تارکین وطن کو بچا لیا

0
کروز شپ نےاسپین جانے والے 68 تارکین وطن کو بچا لیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے شہر کینری جانے والے 68 تارکین وطن...