Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلایس چیلنجر ٹور اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل...

ایس چیلنجر ٹور اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نور زمان ایس چیلنجر ٹور اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

نور زمان نے 62 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں 4-11، 14-12، 11-8، 9-11 اور 11-4 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے ناصر اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہیں بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھیکمار نے 0-3 سے ہرایا۔

بھارتی کھلاڑی نے میچ 29 منٹ میں 5-11، 7-11 اور 7-11 سے جیت لیا۔

نور زمان سیمی فائنل میں ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ ایڈین ادراکیے کے مدمقابل ہوں گے۔

یاد رہے ایس چیلنجر ٹور اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this