بھارت نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا 199 رنز کا ہدف محض 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ابھیشیک شرما نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری جبکہ 35 گیندوں پر اپنی چوتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری مکمل کی۔
انہوں نے ویبھاؤ سوریاونشی کے ساتھ 7.1 اوورز میں 133 رنز کی شراکت قائم کی۔
بھارتی اوپنرز نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 118 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کے ناقابلِ شکست 89 اور بیون جیکبز کے 39 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 198 رنز بنائے تھے، جبکہ فن ایلن نے 40 رنز اسکور کیے۔
