Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کی منظوری: اسٹاک ایکسچینج میں 733 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد بحال

1 minute read
urdu intl cover (1)

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کی منظوری: اسٹاک ایکسچینج میں 733 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد بحال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری کے ایک روز بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 733 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 733 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 350 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 617 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 617 پر پہنچ گیا تھا۔

میٹس گلوبل نے بتایا تھا کہ انڈیکس میں تیزی کے رجحان کی وجہ آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہونا ہے، جو پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی حتمی منظوری پرغور کر ے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے گزشتہ تین روز کے دوران انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا، 8 جنوری بروز پیر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 277.87 پوائنٹس کی گرواٹ دیکھی گئی تھی، اسی طرح 9 جنوری کو انڈیکس میں 66 جبکہ گزشتہ روز 250.73 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

Tags: آئی ایم ایف انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میٹس گلوبل

Post navigation

Previous: 2 سالوں میں کتنے لاکھ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے ! حیران کن اعدادو شمار سامنے آگئے
Next: ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے:مسلم لیگ ق

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.