لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، جس میں 8 کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔
فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں کیٹیگری اے میں ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔

کیٹیگری سی میں عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس شامل ہیں۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں 20 خواتین کرکٹرز کو پانچ کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے تھے، تاہم اس بار کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے 8 اور کیٹیگریز کی تعداد پانچ سے تین کردی گئی ہے۔
