مسقط: پاکستانی کیوئسٹ رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کے فائنل میں ہم وطن سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو 5-0 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو کسی بھی فریم میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع نہ دیا۔
رانا عرفان نے یکطرفہ مقابلے میں پانچوں فریم جیت کر پہلی بار ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی بھی شاندار رہی، جہاں چاروں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل جبکہ تین سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
