پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ ممکن نہ ہو سکا، جس کے بعد ایونٹ کے قوانین کے تحت بہتر نیٹ رن ریٹ اور لیگ مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے تقسیمِ انعامات کی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور رنرز اپ ٹرافی لیے بغیر اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئی۔
