انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035 تک بڑے مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول اور میزبانی کی توثیق کر دی۔

منظور شدہ شیڈول کے مطابق 2028 کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، جبکہ 2030 کا ایونٹ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلادیش مشترکہ طور پر منعقد کریں گے، جبکہ 2035 کے ورلڈ کپ کے میزبان ممالک کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2029 اور 2031 کے فائنل انگلینڈ میں ہوں گے، جبکہ 2033 اور 2035 کے فائنلز کے میزبانوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلی جائے گی، جبکہ 2033 کے ایڈیشن کی میزبانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاس اینجلس اولمپکس کے لیے آئی سی سی کوالیفائر امریکا اور بنگلادیش میں منعقد ہوں گے۔