شارجہ: زمبابوے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں 500 سے زائد رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
زمبابوے نے پہلی اننگز میں 504 جبکہ دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی، میچ ڈرا ہوگیا۔
زمبابوے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 500 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی.
زمبابوے کے کپتان کریگ ایروین نے 206 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 41 سال 82 دن کی عمر میں ڈبل سنچری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے معمر ترین ڈبل سنچری میکر بن گئے۔
ویسلے میڈھیویرے نے بھی ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔
دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 208 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
