امریکہ میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) مقابلے میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

تین راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں تیمور اکرم نے امریکی فائٹر نک سیسلک کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔

یہ ان کے کیریئر کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

بیٹے کی کامیابی پر وسیم اکرم نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیمور نے شاندار مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی فائٹ دیکھ کر حیران بھی تھا اور پریشان بھی، تاہم مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔