لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔
لاہور میں پاکستان کی اننگز کے 46ویں اوور میں حارث رؤف نے وائیڈ کی اپیل پر انگلش آل راؤنڈر ول جیکس سے بحث کی۔
آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف کو 24 ماہ کے دوران تیسری خلاف ورزی پر مجموعی طور پر پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس کا سامنا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ 31 اکتوبر کو سری لنکا سے ہوگا۔
