پاکستان کے نور زمان اور عشب عرفان نے کینیڈا کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرے راؤنڈ میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس نوڈسن کو 1-3 گیمز سے شکست دی۔
ان کی جیت کا اسکور 14-12، 11-7، 9-11 اور 11-1 رہا۔
دوسری جانب عشب عرفان نے کولمبیا کے ساتویں سیڈ میگوئل روڈریگز کو 1-3 گیمز سے ہرایا۔
پہلا گیم ہارنے کے بعد عشب نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں گیمز 8-11، 6-11 اور 8-11 سے جیت لیے۔
ٹورنٹو میں جاری پی ایس اے سلور ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 14 ہزار 500 ڈالر ہے۔
