پاکستان نے حکومتی اجازت نہ ملنے پر بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ 23 جنوری سے 7 فروری تک حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق، شرکت کے لیے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ سے اجازت طلب کی گئی تھی، تاہم حکومت نے اجازت نہیں دی۔
پاکستان نے 2025 میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور اسے دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔
ایسوسی ایشن نے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کے احترام کا اعلان کیا ہے۔
