راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 305 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ بابر اعظم نے 45 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پوون رتنانائیکے نے 79 اور جنیتھ لیاناگے نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
