ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 421 رنز کا ہدف دیا، تاہم پروٹیز ٹیم دوسری اننگز میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈن مارکرم 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 49 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔