آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق عمر گل کی بطور ٹیسٹ ٹیم بولنگ کوچ سبکدوشی اور شین میکڈرمٹ کے استعفے کے بعد شان ٹیٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات طے پا گئی ہیں۔

شان ٹیٹ کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جلد پاکستان پہنچیں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔