ناگویا: ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
چین نے 169 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
جنوبی کوریا 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے ایونٹ میں 2 سلور اور 8 برانز سمیت مجموعی طور پر 10 میڈلز جیتے اور میڈل ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی۔
