ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
تلک ورما نے 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ابھیشیک شرما نے 61 رنز بنائے۔
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 192 رنز بنا سکی
۔ حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر ناقابلِ شکست 96 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیودوبے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میں کامیابی کے ساتھ بھارت نے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا، جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا.
