پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے ٹی ٹوئنٹی کپتانی میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو مستقل کپتانی سے ہٹانے اور صاحبزادہ فرحان کو ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں صاحبزادہ فرحان کی قیادت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور مستقبل کے لیے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا طویل المدتی پول تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

فخر زمان کی واپسی متوقع ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی فی الحال مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔