پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی میں شرکت سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق رضوان کا فٹنس ٹیسٹ مسئلہ نہیں بلکہ ان کے حوالے سے پی سی بی کی انکوائری جاری ہے، جس کے باعث انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان نے شان مسعود کی عدم موجودگی میں کپتانی کی ہدایت پر اپنے ڈیپارٹمنٹ ایس این جی پی ایل کو اسلام آباد میں جوائن کیا اور ٹیم کے پریکٹس سیشن و میٹنگ میں بھی شرکت کی۔
تاہم پی سی بی کی ہدایت پر ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے انہیں واپس بھیج دیا۔
لاہور واپسی پر رضوان نے این سی اے میں پریکٹس کی اجازت مانگی جو انہیں نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق رضوان اس وقت پشاور میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
