بڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم میڈل حاصل نہ کرسکے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.42 میٹر، دوسری 79.66 میٹر جبکہ تیسری تھرو 81.49 میٹر رہی، تاہم وہ چوتھی تھرو کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

مقابلے میں سری لنکا کے رُمیش پتھراگے نے 91.09 میٹر کی شاندار آخری تھرو کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔