انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سابق جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن کو انگلینڈ وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کر دیا ہے۔

وہ آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کیون پیٹرسن ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ مل کر سری لنکا کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اہم دوروں سمیت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی اسکواڈ کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

اس تقرری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ 2014 کے بعد ایک بار پھر انگلینڈ کی کٹ پہننا اور برینڈن میک کلم کے تھنک ٹینک کا حصہ بننا میرے لیے انتہائی فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔