لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ آج لیڈز میں شروع ہو رہا ہے، تاہم قومی ٹیم کو سیریز کے آغاز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔

قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی ہے کہ کپتان بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ان کی غیر موجودگی میں سلمان آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

 میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شان مسعود پہلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

  ہیڈ کوچ نے کنڈیشنز کے پیش نظر محمد عباس کو ٹیم کے لیے ایک اہم بولر قرار دیا ہے۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔