انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر جان ٹرنر نے مسلسل انجریز سے تنگ آ کر محض 25 سال کی عمر میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

معاشیات میں گریجویٹ جان ٹرنر کا ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ دو سال مزید باقی تھا، لیکن ایک سال سے زائد عرصے سے کمر کے فریکچر کے باعث وہ میدان سے باہر تھے۔

انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انجریز کی وجہ سے طویل عرصے تک کھیل سے دور رہنے نے انہیں یہ مشکل فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔