برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسٹار بلے باز جو روٹ کو ایک بار پھر انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ذمہ داری دوبارہ جو روٹ کو سونپی جا سکتی ہے، جو کہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باضابطہ طور پر ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو روٹ اگلے سال شیڈول ایشز سیریز تک اس منصب پر برقرار رہ سکتے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مارکس ٹریسکوتھک کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔
