پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ فضل کمر کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ایم آر آئی اور طبی معائنے کی روشنی میں انہیں ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللّٰہ فضل کی جگہ سعود شکیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ انگلینڈ کے خلاف ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
