How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی نہ صرف فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھی جاتی ہے بلکہ اپنی غیرمعمولی مالی اور تاریخی اہمیت کے باعث بھی توجہ کا مرکز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلوگرام وزنی اس ٹرافی کو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے نچلے حصے میں ملاکائٹ نامی سبز معدنی پتھر کی دو تہیں بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کے تحت ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی حیثیت اور منفرد کاریگری کے باعث نیلامی کی صورت میں اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا مشہور ڈیزائن دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں یہ ڈیزائن اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970 میں تخلیق کیا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار فراہم کی جاتی ہے۔




